چنور۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور میں بی جے پی کی جانب سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر نے عادل آباد کے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چنور کے بی جے پی صدر وینکٹیشور گوڑ ، مہیش اور دیگر نے چنور کے نئے بس اسٹانڈ پر چیف منسٹر کے سی آر کا پتلا نذرآتش کیا۔