چنور میں ملک شام کے مظلومین کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

چنور /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر چنور کے پانچوں مساجد میں اور چنور کے سات منڈل کے مساجد میں آج بعد نماز جمعہ شام میں ہونے والی ظلم و زیادتی اور بم برسائے جانے کے خلاف آج پورے مساجد میں احتجاج کیا گیا اور مظلومینکیلئے دعائیں کی گئی ۔ اس ضمن میں مارکٹ کمیٹی چیرمین ذوالفقار نے اعلان کیا کہ وہاں عام لوگوں پر اور معصوم بچوں پر بم برسائے جارہے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق صرف تین دن میں ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں ۔ اس لئے انہوں نے عوام بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان کا مالی تعاون کرنے کیلئے آگے آئیں ۔ پورے مساجد میں دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔ اللہ سے دعاء ہے کہ ان کی جان و مال کی حفاظت عطا فرمائیں اور صبر جمیل عطا کرے ۔