چنور۔ 30 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کافی عرصے بعد سردی عروج پر ہے چنور تعلقہ کے تمام منڈلوں میں عوام سردی کی لہر سے کافی پریشان ہیں صبح بوڑھے بچے اپنے کاموں کے لئے باہر نکل کیلئے سردی سے ڈر رہے ہیں ۔ صبح کے اوقات میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ چنور منڈلوں میں کافی گھنے جنگلات ہونے کی وجہ سے زیادہ شدیدمحسوس کی جا رہی ہے سورج کی تپش کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے لوگ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ کیا کیا جائے ۔ اون کے کپڑوں کا کاروبار عروف پر ہے ۔ شام 6 بجے سے صبح 7 بجے تک شبنم گر رہی ہے ہر طرف دھواں ‘ دھواں دکھائی دے رہا ہے ۔