بیروت ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہری اور اپوزیشن جنگجو مشرقی حلب کا چند گھنٹوں کے اندر تخلیہ شروع کردیں گے ۔ اس سلسلے میں حکومت شام کے ساتھ ایک معاہدہ ہوچکا ہے ۔ ایک باغی عہدیدار نے آج کہا کہ اجتماعی موت کا سزاؤں اور دیگر مظالم پر عالمی برہمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس لئے شام کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے کہ باغی جنگجو مشرقی حلب کا چند ہی گھنٹوں میں تخلیہ کردیں گے ۔ جو لوگ تخلیہ کریں گے انہیں مغربی حلب یا پڑوسی صوبہ ادلیب سے گزرنے کیلئے راہ داری فراہم کی جائے گی ۔