احتیاطی تدابیر :تھکاوٹ سے نجات کیلئے حسب ذیل تدابیر پر عمل کریں :٭ بات بات پر پریشان نہ ہوں ۔٭ کام کے ساتھ مناسب آرام بھی کریں۔٭ ذہنی کام کے بعد چند منٹ آرام سے اپنی کرسی پر آنکھیں بند کر کے بیٹھے رہیں ۔٭ کام کی زیادتی کو اپنے اوپر سوار نہ کریں۔٭ اپنے کام کی نوعیت کے اعتبار سے غذا کا استعمال بھی مناسب کریں ۔٭ کھانا اطمینان سے خوب چباچباکر کھائیں اور متوازن غذا کا استعمال کریں۔٭ بلاوجہ کسی چیز کا خوف سوار نہ کریں۔٭ ہرکام وقت پر اورشیڈول کے مطابق کریں۔٭ بیماری میں خودساختہ علاج سے پرہیز کریں۔٭ خواب آور ادویات کا استعمال اور دیگر ایسی اشیاء سے پرہیز کریں ۔