سدی پیٹ14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے امیدوار مسٹر تاڈوری سرینواس گوڈ ( کانگریس ) کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سدی پیٹ ٹاون کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر پربھاکر ورما نے کانگریس قائدین اور کارکنوں کا اجلاس بلراج فنکشن ہال میں منعقد کیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل سی فاروق حسین نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت صدر ٹاون کمیٹی پربھاکر ورما نے کی ۔ زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیرپرسن جی سرینواس پی سی سی سکریٹری گمپا مہیندر راؤ اور ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی سرکاری ترجمان مسٹر سکندر ، وزیر الدین سابق کونسلر ، کلیم الدین اور وحید خان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو بلائے طاق رکھنے پر ہی انگریس امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے ایم پی امیدوار شرون کمار ریڈی کی کامیابی کیلئے حلقہ پارلیمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ مرکز میں کانگریس پارٹی کی اکثریت سے راہول کو وزیر اعظم بناسکتی ہے۔ ٹی آر ایس اپنے وعدوں سے انحراف کرچکی ہے ۔ تمام حالات سے واقف کروانا ہمارے قائدین اور کارکنوں کا ہے ۔ ہم سب ایک جٹ ہوکر محنت کرنے پر ٹی سرینواس گوڑ کی کامیابی ہوگی ۔ سدی پیٹ میں کانگریس پرچم لہرانا ہمارا فرض بنتا ہے ۔ آنے والے بلدیہ کے انتخابات میں ہمارا ہی قبضہ ہوگا ۔ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے امیدوار مسٹر ٹی سرینواس گوڑ نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کا ضامن بنے گا ۔ صدر ٹاون کانگریس پربھاکر ورما ، پی سی سی سکریٹری گمپا مہیندر راؤ ، سکندر ، شیواپا ، شریمتی سروپا ، رفیع الدین ایڈوکیٹ نے بھی مخاطب کیا ۔