چندرا بابو کی کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات متوقع

کولکتہ۔10نومبر(سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کے خلاف مضبوط اتحاد کے قیام کے لئے تگ ودو تیز کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو ملک کی تمام سیکولر جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کوششوں کے درمیان وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کیلئے کلکتہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے بی جے پی کے خلاف فیڈرل فرنٹ کے قیام کیلئے مختلف علاقائی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرچکی ہیں۔این ڈی اے کا حصہ رہ چکیں سیاسی جماعتیں شوسینا اور تیلگو دیشم کی قیادت سے وزیر اعلیٰ مل چکی ہیں۔ممبئی جاکر شیو سینا کے چیف اودھوئے ٹھاکرے سے ممتا بنرجی نے ملاقات کیا تھا۔چندر ابابو نائیڈو این ڈی اے چھوڑ کر نریندر مودی کے خلاف تحریک شروع کردی ہے ۔نائیڈو نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔ نائیڈوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں جاکر مودی حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے ۔اس سے قبل نائیڈو نے بنگلور میں ایچ ڈی دیوگوڑا اور وزیر اعلیٰ بنگلور کمارا سوامی اور چنئی میں ڈی ایم کے کے صدر اسٹالن اور ان کی بہن کنی موزی سے ملاقات کرچکے ہیں۔اب ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق چندر ابابو نائیڈو جلد ہی کلکتہ آکر ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے ۔