تروملا /26 ستمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی کاروں کا قافلہ آج دوپہر تروملا پہاڑیوں کے قریب معمولی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق تروملا اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ٹوڈا ) کے نائب صدر نشین کی کار چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل کار سے ٹکرا گئی تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ چندرا بابو نائیڈو بحفاظت تروملا تروپتی دیوستھانم کے پدماوتی گیسٹ ہاوز پہونچ گئے ۔ مسٹر نائیڈو کے اس دورہ کے پیش نظر تروملا میں سخت ترین چوکسی اختیار کی گئی تھی ۔