چندراپال کی ٹی20 کرکٹ میں ڈبل سنچری

نیویارک۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چندرپال نے 76 گیندوں پر 25 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونارائن چندرپال نے ٹی20 میچ میں 210 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔44 سالہ بیٹسمین نے ایڈم سین فورڈ کرکٹ فار لائف ٹی 20 ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 76 گیندوں پر 210 رنز اسکو کر دئے۔چندرپال نے امریکہ سے آئی کرکٹ ٹیم میچ ڈاگز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ساتھی بیٹسمین ڈوین اسمتھ کیساتھ اننگز کا آغاز کیا تو 303 رنز کا ہمالیائی اسکورکھڑا کر دیا اور مخالف ٹیم کے خلاف192رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چندرپال نے 76 گیندوں پر 25 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوین اسمتھ نے 29 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ چندرپال کا شمار ویسٹ انڈیز کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 21 سال ٹسٹ کرکٹ میں اپنی ملک کی نمائندگی کی۔انہیں دسمبر 2015میں انگلینڈ کیخلاف غیر معیاری کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ سے ہی نکال دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2016میں سبکدوشی کا اعلان کیا۔