حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ علاقہ آئیل پینٹ کی دکان میں مہب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرائن گٹہ لائف لائین اسپتال کے قریب واقع ہوم نیڈس ہارڈ ویر شاپ میں آج رات تقریباً 8.30 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے 10 فائرانجنوں کا استعمال کیا گیا اور رات دیر گئے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ کے سبب چندرائن گٹہ فلائی اوور کے اطراف و اکناف علاقوں میں دھواں اور آگ کے شعلہ نکلتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ہوم نیڈس ہارڈویر شاپ کے مالک مسٹر محمود نے بتایا کہ آج رات برقی سربراہی اچانک کچھ دیر کیلئے مسدود ہوگئی تھی اور کچھ ہی دیر میں دکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثہ میں 20 تا 25 کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ سب انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر شن مگم نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہے ۔