چندرائن گٹہ میں نوجوان کی پھانسی کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک 22 سالہ شخص نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پھول باغ کے ساکن محمد خاں جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس شخص کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی ایک 9 ماہ کی بچی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس وقت اس کی بیوی اور بچی اس کے مکان میں موجود نہیں تھے ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔