چندرائن گٹہ میں نوجوان کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ غازی ملت کالونی میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد یعقوب ولد محمد تاج الدین ہفتہ کی شب چندرائن گٹہ کے علاقہ غوث نگر میں اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ یعقوب کو دواخانہ عثمانیہ میںعلاج کے لئے منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ دیر میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی اپنے دوست عباس اور اسماعیل سے ملاقات کی غرض سے مکان سے باہر گیا ہوا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔