چندرائن گٹہ میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ میںایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ غوثیہ بیگم جو پھول باغ چندرا ئن گٹہ کے ساکن فیاض خان کی بیٹی تھی اس لڑکی نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔