حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 88 سالہ عباس بی عرف یوسف بی جو اندرا نگر فلائی اوور کے پاس رہتی تھی ۔ ضعیف خاتون اور ان کی ساتھی خاتون جن کی عمر 55 سال بتائی گئی ہے ۔ دونوں ایک ساتھ رہا کرتی تھیں اور اپنا گذارا کرنے کے لیے خیرات طلب کرتی تھیں ۔ گذشتہ روز جب یہ دو خواتین اندرا نگر فلائی اوور کے نیچے موجود تھیں چند نامعلوم افراد آئے اور ان کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر چلے گئے ۔ شدید زخمی حالت میں عباس بی آج فوت ہوگئیں اور ان کی خاتون ساتھی زخمی بتائی گئی ہیں ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔