چندرائن گٹہ میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں نامعلوم سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو سب انسپکٹر مسٹر پی شنوگم نے بتایا کہ سید مجید ساکن الجبیل کالونی چندرائن گٹہ اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ایک تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم سارقین نے رات کے وقت قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر الماری میں موجود 20 تولے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔