چندرائن گٹہ میں سارق جوڑا گرفتار، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے سارقین جوڑے کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 4 لاکھ 25 ہزار مالیتی مسروقہ اشیاء برآمد کرلیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ انسپکٹر کوٹیشور راؤ کے بموجب 35 سالہ نسیم فاطمہ اور اس کا شوہر 28 سالہ شیخ محمد عابد شریف ساکن شاہین نگر پہاڑی شریف عادی سارقین ہے اور وہ سرقہ کی 7 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسیم فاطمہ اور شیخ محمد علاقہ چندرائن گٹہ اور حسینی علم کے کئی شادی خانوں میں داخل ہوکر شادی کے براتیوں کے طلائی زیورات کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نسیم فاطمہ اور اس کے شوہر کی تفتیش کی جس میں سارقین نے انکشاف کیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے سارقین جوڑے کے قبضے سے 13 تولے طلائی زیورات ، 27 ہزار نقد رقم اور دو موبائیل فون بھی ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیا ۔