حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے چندرائن گٹہ قتل کے معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں چندرائن گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قادر اور فیصل نامی دو مقامی افراد کو پولیس نے دو علحدہ مقامات سے گرفتار کرلیا جنہوں نے کل فوت ہوئے پاشاہ کو شدید زد و کوبی کا نشانہ بنایا تھا ۔ پاشاہ تقریبا تین دن کے علاج کے بعد فوت ہوگیا ۔۔