حیدرآباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ حملہ کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے 10 سال کی سزا سنائی جانے کے خلاف تین ملزمین نے حیدرآباد ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب اس کیس میں سزا پانے والے ملزم نمبر 2 حسن بن عمر یافعی کی جانب سے ایڈوکیٹ بی جی راجیشور وینکٹم اور عبداللہ بن یونس یافعی ملزم نمبر 3 کی جانب سے ایڈوکیٹ لکشمی کانت ریڈی اور عود بن یونس یافعی ملزم نمبر 5 کی جانب سے ایڈوکیٹ وجئے بھاسکر ریڈی نے آج حیدرآباد ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ۔ 29 جون کو 7 ویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے مذکورہ تین ملزمین کے علاوہ سالم بن واہلان کو 10 سال کی سزا سنائی تھی ۔ ملزمین نے اس فیصلے کو کالعدم کرنے اور ضمانت منظور کرنے درخواست داخل کی ۔ ابھی یہ درخواستیں ابتدائی مرحلہ میںہیں۔