حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ اور ابراہیم پٹنم کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک 14 سالہ لڑکی چٹی عرف دیویہ نے 24 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا شادی کیلئے اس لڑکی کو تنگ کر رہا تھا اوروہ ذہنی اذیت کا شکار تھی ۔ دیویہ بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ جس سے تنگ آکر طالبہ نے اقدام کیا تاہم پولیس ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 40 سالہ شانتااماں جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 27 اپریل کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور خودسوزی کرلی جس کی آج علاج کے دوران اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔