حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک نوجوان کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ19سالہ محمد نعیم کی نعش کو پولیس نے آج گوپی چیرو علاقہ سے برآمد کرلیا۔ انسپکٹر چندا نگر مسٹر واسو نے بتایا کہ ایک اطلاع پرپولیس نے کارروائی انجام دی اور نعیم کی نعش کو برآمد کرلیا۔ نسیم کے گلے ، پیٹھ اور کمر پر تیز دھار ہتھیار کے ضربات پائے گئے۔ نسیم بے روزگار تھا جو باپو نگر شیر لنگم پلی علاقہ کے ساکن سید محمد کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نسیم کے بڑے بھائی سید غوث کے مبینہ طور پر سسرال والوں سے تنازعہ چل رہا تھا اور پولیس کو غوث کے برادران نسبتی پر شبہ ہے۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔