حیدرآباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے چنتل میٹ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور 8 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 32 ہزار 2 سو روپئے ضبط کرلئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر کنکیا نے بتایا کہ ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ چنتل میٹ کے علاقہ میں واقع ایک فروٹ شیڈ ( میوے کے گودام ) میں قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا، اس شیڈ میں تین پتے چانس گیم کھیلی جارہی تھی ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی جانچ کے بعد اے سی پی راجندر نگر کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی اور 8 افراد 42 سالہ سید عظمت، 51 سالہ عبداللطیف،51 سالہ محمد اسماعیل،21 سالہ شیخ اجو،23 سالہ خواجہ پاشاہ ،24 سالہ شیخ معین ،36 سالہ محمد خواجہ اور 33 سالہ محمد قدیر کو گرفتار کرلیا ۔