چنتل بستی علاقہ سے نعش برآمد

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد پولیس نے چنتل بستی علاقہ سے ایک شحص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی عمر تقریباً 40 تا 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر اقدام کرتے ہوئے آج نعش کو دستیاب کرلیا۔ جو چنتل بستی نالے کے قریب سے حاصل ہوئی ۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔