چمکیلا میک اپ

چمکیلا میک اپ کس طرح کیا جاسکتا ہے، سب سے پہلے چہرے پر موسچرائزر اچھی طرح لگائیں جب وہ جلد میں جذب ہوجائے تو پھر چہرے کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن لگائیں برش کی مدد سے فاؤنڈیشن کو پورے چہرے پر نقطوں کی شکل میں لگاکر پھیلالیں یاد رہے کہ فاؤنڈیشن کی تہہ پورے چہرے پر یکساں ہونی چاہئے ۔

اس کے بعد فیس پاوڈر کی ایک پتلی سی تہہ چہرے پر لگائیں فیس پاؤڈر چہرے کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائیں ۔ اس کے بعد چمکیلا بائی لائٹر پہلے رخساروں کی ہڈی پر لگائیں اس کے بعد آئی برو کے نیچے والی ہڈی ، ناک اور پیشانی کے اوپر ، ہونٹوں کے اوپر والی جگہوں پر لگائیں ۔ ہائی لائٹر لگانے سے چہرے کے یہ تمام حصے بخوبی نمایاں ہوجائیں گے ۔ اب آئی بروبرش کی مدد سے بھنووں کو سیدھا کریں۔ کٹ برش پر کالے اور چاکلیٹی رنگ کے آئی شیڈوز کو ملا کر بھنووں پر لگائیں تاکہ اس سے وہ اچھی طرح نمایاں ہوجائیں ۔ اب آنکھوں کے نیچے کی جانب ٹشو پیپر رکھیں تاکہ جو بھی آئی شیڈ لگایا جائے وہ ٹشو پیپر کے اوپر ہی کرے ۔ گہرے نیلے رنگ کا چمکیلا آئی شیڈو لیں اور اسے آنکھوں کے اوپر آئی بالز والی جگہ پر لگائیں ۔ انگلی کی مدد سے آئی شیڈو کی اچھی طرح بلینڈنگ کریں ۔ ہلکا سا میرون کلر بھی نیلے آئی شیڈو کی کریز پر لگائیں اور بلینڈ کریں تاکہ چہرے کا چمکیلا میک اپ بخوبی نظر آئے ، ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ہائی لائٹر کی زیادہ مقدار چہرے پر نہ لگ جائے زیادہ چمک سے بھی تصاویر اچھی نہیں آتیں ۔