چمپینس ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

کراچی۔ 28مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی چمپینس ٹرافی کراچی پہنچ گئی ، تین روز شہر میں رہے گی اوربعد میں اگلے اسٹیشن جوہانسبرگ لیجائی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والی چیمپئینس ٹرافی کراچی پہنچی اس کے ساتھ آئی سی سی کا نمائندہ شیمروز شومریش شیٹی بھی تھا ، چیمپئین ٹرافی کراچی کے  ہوٹل میں ایک دن رہے گی اس کے بعد 30 مارچ کو مختلف جگہوں پر لیجائی جائے گی۔سب سے پہلے ایدھی ہوم اس کے بعد موہٹہ پیلس ، کراچی یونیورسٹی اور آخر میں نینشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔اسی دن ٹرافی کراچی سے اگلے اسٹیشن جوہانسبرگ لیجائی جائے گی۔
مانو کے طالب علم محمد اسلم
باڈی بلڈنگ چمپین
حیدرآباد۔ 28 مارچ (ای۔میل) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس کے طالب علم محمد اسلم نے نریس سوریہ کلاسک باڈی بلڈنگ چمپین شپ کا خطاب جیتا ۔ ان مقابلوں کا انعقاد تلنگانہ امیچر باڈی بلڈرس اینڈ فٹنس اسوسی ایشن، حیدرآباد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ محمد اسلم نے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شکیل احمد اور فائنانس آفیسر ڈاکٹر کے پی سنگھ سے ملاقات کی۔ اس پر دونوں افسران نے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ کے مقابلوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کوچ سیماب عظیم بھی موجود تھے۔