رائے پور۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارش سے متاثر چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں ناردن نائیٹس نے جیت سے آغاز کیا ہے، اگرچہ بارش کی وجہ سے ٹوئنٹی 20 میچ کو 10، 10 اوورس کا ہی کھیلا گیا۔ کیوی بیٹسمین کین ولیمسن کی زبردست نصف سنچری کی بدولت ناردن نائیٹس نے ساؤتھرن ایکسپریس کو 7 وکٹس سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ گزشتہ رات ہوئے پہلے کوالیفائر میچ کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کی ساؤتھرن ایکسپریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ناردن نائیٹس نے کامیابی کیساتھ آغاز کیا۔ رائے پور میں کھیلے گئے میچ سے پہلے زبردست بارش ہوئی جس سے میچ کو 10 اوورس کا کردیا گیا۔ میچ میں ناردن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیلئے ساؤتھرن ایکسپریس کو دعوت دی۔ 10 اوورس میں میچ میں ساؤتھرن کے اوپننگ بیٹسمینوں نے زبردست شروع کی۔ دھنشیکا اور کسال پریرا نے بہترین شروعات کی ، لیکن اس دوران ناردن کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے میچ یکطرفہ ہوتا ہوا نظر آیا۔ ناردن کھلاڑیوں نے دونوں اوپنرس کے دو، دو کیچ لئے اور ناقص فیلڈنگ کا فائدہ مذکورہ دونوں کھلاڑیوں نے اٹھایا۔