چمپینس لیگ : بائرن میونخ کو 0-3 سے شکست

پیرس۔28ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چمپینس لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے جرمنی کی بائرن میونخ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔اسٹرائیکر نیمار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چمپینس لیگ کا چمپینس مقابلہ فرانس میں ہوا جہاں پیرس سینٹ جرمین اور بائرن میونخ کلب آپس میں مدمقابل ہوئے۔میزبان ٹیم میچ کے دوران حریف پر چھائی رہی۔ پہلا گول کھیل کے دوسرے منٹ میں ڈانی نے اسکور کیا۔ 31 ویں منٹ میں کیوانی نے گیند کو جال میں پھینکا۔ پیرس سینٹ جرمین کے نیمار نے 63 ویں منٹ میں ٹیم کی برتری 0-3 کر دی اور اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔