انگلینڈ ۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل چمپینس فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں مانچسٹر سٹی نے روما کو پنلٹی ککس پر 5-4 سے ہرا دیا۔ انٹرنیشنل فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مایہ ناز فٹبالر رحیم اسٹرلنگ نے کھیل کے تیسرے منٹ میں ہی گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو پنلٹی ککس کیلئے میدان میں اتارا گیا، جہاں مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم کیخلاف چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے کامیابی حاصل کر لی۔