چلی کی فٹبال ٹیم میں سزا یافتہ گول کیپر کی شمولیت

سین ٹیاگو۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چلی نے ورلڈ کپ فٹ بال کے لئے اپنی ٹیم میں قانونی مسائل کے شکار گول کیپر جونی ہریرا کو شامل کر لیا۔چلی کی عدالت جونی ہریرا کو غیر قانونی ڈرائیونگ کے مقدمہ میں ہر مہینے پیشی کا حکم دیا ہے۔ ہریرا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں 2013میں گرفتار کیاگیا تھا اور انہیں 41 دن جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ دو سال کے لئے ڈرائیونگ پر پابندی کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ ہریرا کو ورلڈ کپ میں چلی کے گول کیپر اور کپتان کلاوڈیو براو کے ساتھ متبادل کے طور پر شامل گیا ہے۔