حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے خود کو آگ لگالی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ اسماعیل خان جو شہباز گوڑہ علاقہ کے ساکن حسین خان کا بیٹا تھا ۔ اس نوجوان نے اپنے جسم پر پینٹ چھڑک کر آگ لگالی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ذہنی طور پر معذور تھا اور سابق میں دو مرتبہ اس نے خودکشی کا اقدام کیا تھا ۔ جس نے کل اپنے گھر میں انتہائی اقدام کیا ۔ حسین خان کے مکان میں رونق بڑھانے کیلئے پینٹ رکھا ہوا تھا اور اس لڑکے نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔