حیدرآباد۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقے چلکل گوڑہ میں ایک رہائشی مکان میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ جی ستیش کمار ساکن چلکل گوڑہ علاقے ایس بی ایچ کالونی چلکل گوڑہ میں واقع ایک رہائشی مکان میں غیرقانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 6 افر اد بشمول گیم آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 25 ہزار نقد رقم ، دو موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔