سلطان آباد /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد کے جولاہا طبقے کے لوگ اس مہینے کی 27 تاریخ کو چلو کریم نگر پروگرام ریالی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ جولاہا طبقے کے ڈیویژن صدر نیلیا اور منڈل صدر اے رمیش نے کی ۔ کنڈا لکشمن باپوجی کو خراج عقیدت پیش کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو کریم نگر میں مانیر کے قریب ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ اس میں جولاہا طبقے کے تمام لوگوں کے شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی ۔ اس موقع پر جولاہا سنگم کے سدانندم وشواناتھ وغیرہ موجود تھے ۔