منچریال۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مالیگاؤں ریزرویشن پوراٹا سمیتی (MRPS) منچریال اور اس کے ملحق تنظیموں نے 2مئی کو چلو دلی پروگرام کیلئے آج منچریال میں وال پوسٹرز کی اجرائی عمل میں آئی ۔ ایم آر پی ایس نے مطالبہ کیا ہیکہ مرکزی بی جے پی حکومت فوراً پارلیمنٹ میں ایس سی درجہ بندی بل کو منظوری دے ۔ قائدین نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اقتدار کے اندرون 100یوم ایس سی درجہ بندی بل کو منظور کروانے وعدہ کے مطابق ناکام ہوچکی ہے ۔ اس خصوص میں پارلیمنٹ میں بل کو منظور کرنے کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ کیلئے 2مئی کو چلو دلی پروگرام کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ اس پروگرام میں قائدین راجہ راؤ ‘ وجئے ساگر ‘ پرواتالو ‘ سیتارامیا ‘ راجندر اور روی کے علاوہ ایم آر پی ایس کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔