یلاریڈی۔/23جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیرینہ مسائل کے حل کے مطالبہ کیلئے منڈل پریشد ارکان 28جولائی کو چلو دہلی پروگرام منعقد کررہے ہیں جس کو کامیاب بنانے کیلئے ریاستی منڈل پریشد ارکان فورم قائد مسٹر سرینواس نائب صدر منڈل پریشد نے خواہش کی۔ یلاریڈی منڈل پریشد آفس احاطہ میں چلو دہلی کے پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ تمام ایم پی ٹی سی ارکان سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر یلاریڈی منڈل پریشد صدر این گنگادھر موجود تھے۔