چلتے ہوئے آٹو سے چھلانگ لگا کر بیوی کی خودکشی

سدی پیٹ میں شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر انتہائی اقدام

سدی پیٹ ۔ 23 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شرابی شوہر کی مسلسل اذیت سے تنگ آ کر دلبرداشتہ بیوی نے چلتے ہوئے آٹو سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی اور موت واقع ہوگئی ۔ سدی پیٹ ون ٹاؤن سب انسپکٹر راجندر پرساد اور خاتون کے رشتہ داروں کے بموجب سدی پیٹ منڈل چنا گنڈوپلی دیہات سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ لکشمی کی شادی سدی پیٹ شیر نرساپور سے تعلق رکھنے والا آٹو ڈرائیور شیکھر سے 15 سال قبل شادی ہوئی اور انہیں 12 سال اور 9 سال کے دو لڑکے ہیں ۔ گذشتہ ایک سال سے ہر دن شراب پی کر بیوی کو ذہنی اور جسمانی اذیت دینا شروع کر دیا ۔ اسی دوران ہفتہ کے دن میاں بیوی میں زبردست جھگڑا ہوا ۔ شیکھر نے اپنی بیوی کی مارپیٹ کی ۔ لکشمی نے ماں باپ کے گھر جانا چاہا تو اس کا شوہر شیکھر نے اپنے آٹو میں بیوی اور بچوں کو لیکر لکشمی کو اس کے گھر لے جا رہا تھا کہ راستے میں ایلما مندر کے پاس لکشمی کو شبہ آنے پر شیکھر کو راستہ دریافت کرتے ہوئے دلبرداشتہ ہو کر چلتے ہوئے آٹو سے سڑک پر چھلانگ لگا دی ۔ شدید زخمی حالت میں لکشمی کو سرکاری دواخانہ میں علاج کے لئے شریک کروایا گیا ۔ تشویشناک صورتحال کے بنا لکشمی کو حیدرآباد کے راستے میں لکشمی نے دم توڑ دیا ۔ نعش کو سرکاری دواخانہ سدی پیٹ منتقل کیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر لکشمی کے خاندان والے اور گھر والے پہنچ گئے ۔ لکشمی کے والد پوچیا نے کہا کہ کئی مرتبہ تائید کرنے کے باوجود لکشمی کا شوہر شیکھر کا رویہ نہیں بدلا اور مسلسل ہراسانی سے لکشمی دلبرداشتہ ہوگئی ۔ پوچیا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقع کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ لکشمی کی اچانک موت سے افراد خاندان کی آہ بکا دیکھی گئی ۔