حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ مرلی کرشنا جو شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سافٹ ویر کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ کل ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔