شمس آباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ایک شخص چلتی ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب انیل کمار 25 سالہ ساکن تمالا پلی کندورگو محبوب نگر ، حیدرآباد سے ٹرین کے ذریعہ محبوب نگر جارہا تھا شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے آگے شمس آباد تالاب کے قریب چلتی ٹرین سے پیر پھسل کر نیچے گر گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے کاچی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔