حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ایک واقعہ میں چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 58 سالہ شیخ ٹرین میں سفر کرنے کے دوران چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ محبوب پیراں شیرلنگم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ جو ودیا نگر ا ور کاچی گوڑہ کے درمیانی راستے میں ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔