چلتی ٹرین سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 35 سالہ شخص محمد ذاکر جو پیشہ سے لیبرتھا حسن نگر راجندر نگر میں رہتا تھا جس کاآبائی مقام نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔12 نومبر کے دن ذاکر یہ بتاکر نکلا تھا کہ وہ سسرال جارہا ہے ۔ کل 13نومبر کے دن وہ ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ حالت میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔