حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 44 سالہ نظیر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا نوری نگر بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن یہ شخص سکندرآباد سے فلک نما کی ٹرین میں سوار ہوا تھا ۔ یاقوت پورہ اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔