حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ شخص جو ستیہ نارائنا کل رات نیچر کیور اور چندانگر کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ ستیہ نارائنا فتح نگر موسی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا اور وہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے۔