حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص چلتی ٹرین سے گر کر فوت ہوگئے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ شیخ امجد جو ریاست نگر علاقہ کے ساکن شیخ مجید کا بیٹا تھا، پیشہ سے میکانک بتایا گیا ہے، یکم اکٹوبر کو ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین سے مشتبہ طور پر گر پڑے اور شدید زخمی ہوگئے جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات وہ فوت ہوگئے۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔