چلتی ٹرین اور چلتے آٹو سے گرکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین اور چلتے آٹو سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 23 سالہ سندھو جو احمد نگر کیسرا علاقہ کے ساکن راج کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ جو کل آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر چلتے آٹو سے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 20 سالہ گناپتی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گنیش نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔