حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک سافٹ ویئر انجنیئر کی چلتی ہوئی موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رویندر ریڈی جو مادھا پور میں واقع خانگی ہاسٹل کا ساکن ہے آج صبح اپنی کریزما موٹر سائیکل پر جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے امیرپیٹ جارہا تھا کہ جوبلی ہلز چوراہے کے قریب موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب رویندر ریڈی فوری گاڑی سے اتر گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ نے موٹر سائیکل کو مکمل لپیٹ میں لے لیا ۔