چلتی بس سے اترنے کی کوشش پر حادثہ ، خاون زخمی

حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) چلتی ہوئی بس سے اترنے کی کوشش کرنے والی خاتون اپنے دونوں پیروں سے محروم ہوگئی۔ یہ واقعہ ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 35 سالہ رادھا ساکن ترملگیری پیشہ سے گھریلو ملازمہ ہے۔ آج صبح حکیم پیٹ ڈپوکی آر ٹی سی بس نمبر 211 میں لال بازار میں رادھا سوار ہوئی اور جوبلی بس اسٹیشن کے قریب چلتی ہوئی بس سے اترنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ اچانک گر پڑی اور عقبی ٹائر کی زد میں آ گئی اور دونوں پیروں سے محروم ہوگئی۔ رادھا کو فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور مقامی پولیس نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔