چرچ جنسی اسکینڈل:ملزم پادری کااعتراف جرم

کولم، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے کولم میں ایک شادی شدہ ٹیچر کے کنفیشن (چرچ میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کا عمل) خفیہ کا انکشاف کرنے کی دھمکی دے کر اس کا جنسی استحصال کے ملزم آرتھوڈاکس چرچ کے پادری نے جمعرات کو پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا۔اس جنسی اسکینڈل کے دوسرے ملزم پادری فادر جاب میتھیو نے کولم کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے سامنے اعتراف کیا۔کیرل ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو تین پادریوں کی پیشگی ضمانت کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ بادی النظر میں ان کے خلاف ثبوت پائے جانے کی وجہ سے ان کی گرفتاری پر روک نہیں لگائی جا سکتی۔ایک شادی شدہ ٹیچر نے پولیس کو دیئے بیان میں الزام لگایا تھا کہ چرچ میں ان کے خفیہ’کنفیشن‘کے بعد چار پادریوں نے انہیں بلیک میل کیا اور ایک سال تک ان کا جنسی استحصال کیا۔ان کے شوہر نے باقاعدہ شکایت کے ساتھ اس سال مئی میں پہلے آرتھوڈاکس چرچ سے رابطہ کیا اور پادریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔چرچ نے چاروں پادریوں کو معطل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری پینل قائم کر دی۔