خوش لباسی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے ۔ آپ کا لباس آپ کی شخصیت کی غمازی کرتاہے ۔ اچھا لباس زیب تن کرنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے شہر کے سب سے مشہور شوروم چرماس میں عید الفطر کے موقع پر اپنے معزز گاہکوں کی پسند کے مطابق ہر دن نیا اسٹاک پیش کیا جارہا ہے ۔ بچوں ، بڑوں ، الھڑ دوشیزاوں اور معزز خواتین کے لیے چرماس میں خوب سے خوب تر ملبوسات کا خزانہ موجود ہے ۔ چیرمین چرماس گروپ کیپٹن کے ایف پستونجی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی تجارت انہوں نے شوقیہ شروع کی ۔ وہ پیشہ سے کمرشیل پائیلٹ ہیں لیکن انہوں نے اور ان کی شریک حیات محترمہ گل پستونجی جو بینک میں آفیسر کے عہدہ پر فائز تھیں نے کم سے کم منافع اور زیادہ سے زیادہ فروخت کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے سن 1980 میں چرماس شوروم کا قیام عمل میں لایا ۔ جس نے انتہائی کم عرصہ میں گاہکوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تجارت کو شہر میں اعتبار بخشا ۔ چرماس کا خاص وصف یہ ہے کہ ریڈی میڈ گارمنٹس ، سلائی سے کم داموں میں گاہکوں کو پیش کئے جاتے ہیں ۔ 365 دن چرماس اپنے گاہکوں کی خدمت میں مصروف رہتا ہے ۔ شادی بیاہ ، عید ، تہوار کے سیزن میں چرماس اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ گاہکوں کی پسند اور بجٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کا ہر دن نیا اسٹاک پیش کرتے ہیں ۔
سال رواں چرماس نے صرف اپنے گاہکوں کے فائدہ کے لیے ایک کی خریدی پر ایک مفت کی اسکیم کے تحت عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے عزم کے ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے گارمنٹس اور فٹ ویر کا دلکش اسٹاک پیش کیا ہے ۔ چرماس نے عید کے لیے 699 روپئے میں لیڈیز سوٹس ایک کی خریدی پر ایک مفت کی پیشکش کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ لڑکیوں کے لیے فراکس 389 روپئے میں ایک کی خریداری پر ایک مفت پیش کیا جارہا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت بچوں کے لیے برانڈیڈ جینس اور کاٹن کے ٹراوزرس 1+1 اسکیم کے تحت صرف 599 روپئے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ بچوں کے برانڈیڈ ٹی شرٹس 299 روپئے میں 1+1 اسکیم اور برانڈیڈ شرٹس 599 روپئے میں 1+1 اسکیم کے تحت پیش کئے جارہے ہیں ۔ مردوں کے لیے برانڈیڈ کاٹن شرٹس 399 میں 1+1 اور مینس برانڈیڈ ڈینم اور کاٹن پینٹس 599 میں 1+1 پیش کئے جارہے ہیں ۔ ان پیشکش کے علاوہ گاہکوں کے لیے خریداری پر مزید کئی پرکشش آفرس محفوظ ہیں ۔ خواتین کے لیے کرتیز 1+1 اسکیم کے تحت صرف 399 روپئے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس اسکیم کے علاوہ چرماس میں مردوں اور بچوں کے لیے برانڈیڈ شرٹس جیسے پیٹر انگلینڈ ایک خریدنے پر دوسرا مفت حاصل کیجئے جب کہ جان پلئیرس ، ولس اور سن جیسے انٹرنیشنل برانڈ سیدھا 36 فیصد ڈسکاونٹ حاصل کیجئے ۔ علاوہ ازیں ٹی شرٹس ، جینس ، ٹروزرس ، خواتین کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک ساڑیاں اور شلوار سوٹس دستیاب ہیں ۔۔