حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چرلہ پلی جیل کا ایک زیر دریافت قیدی فرار ہوگیا۔ عدالت میں حاضری کے بعد واپسی کے دوران قیدی لکشمن جو پولیس کی ویان میں تھا عملہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بہ آسانی فرار ہوگیا۔ اس زیر دریافت قیدی کی عمر 26 سال بتائی گئی ہے جس کو آج محبوب نگر کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد چیرلہ پلی جیل واپس لایا جارہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس قیدی کی تلاشی کیلئے پولیس کشائی گوڑہ نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے اور اس مفرور قیدی کی شدت سے تلاش جاری ہے۔ امکان ہے کہ جیل اسکوائیڈ عملہ کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔