نئی دہلی ۔ 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کو ایرسیل ‘ میکسس غیرقانونی رقمی لین دین معاملہ میں پوچھ تاچھ کیلئے 12جون کو دوبارہ طلب کیا ہے ۔ یاد رہے کہ سینئر کانگریس قائد سے کل پہلی بار پوچھ گتھ کی گئی تھی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ایک ایسا محکمہ ہے جو چدمبرم کے وزیر مالیات رہنے کے دور میں ان کو جوابدہ تھا اور آج وقت بدل گیا ہے اور اس محکمہ نے چدمبرم سے پوچھ گچھ شروع کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چدمبرم کو 12 جون کو پریونیشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت پوچھ گھ کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ جہاں ان سے کچھ نئے سوالات پوچھے جائیں گے ‘ جبکہ کل بھی چھ گھنٹوں تک مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے ۔یاد رہے کہ اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چدمبرم کے فرزند کارتی سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ۔
ڈائرکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آنے کے بعد چدمبرم نے ٹوئیٹ کیا کہ اس معاملہ میں حالانکہ کوئی ایف آئی درج نہیں کی گئی ہے لیکن تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔