چترویدی کی خدمات حاصل کرنے مرکز کو کجریوال کا مکتوب

نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حلف برداری کے دو دن کے اندر ہی چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ آئی پی ایس عہدیدار سنجیو ترویدی کی خدمات ریاستی حکومت کے سپرد کی جائیں۔ امکان ہے کہ اُنھیں حکومت دہلی انسداد کرپشن شاخ کا سربراہ مقرر کرے گی۔ چترویدی فی الحال ڈپٹی ڈائرکٹر ایمس ہیں۔ کجریوال نے آئی پی ایس عہدیدار کی خدمات حکومت دہلی کیلئے بحیثیت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی طلب کی ہیں۔