’’چا چا کرکٹ‘‘ نے کرکٹ دیکھتے ہوئے 50 سال مکمل کرلئے

لندن۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں کرکٹ کے دیوانے عبدالجلیل المعروف ’’چا چا کرکٹ‘‘ نے کرکٹ دیکھتے ہوئے اپنے 50 سال مکمل کرلیے ہیں ۔69 سالہ صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ برطانیہ کے بارہویں دورے پر ہیں۔ انہوں نے ورلڈکپ 1999 ، 2009 کے ٹی 20 ورلڈکپ اور چمپینس ٹرافی 2003 ء اور 2017 میں گراؤنڈ میں رہ کر اپنے جوشیلے انداز میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔اس موقع پر چاچا کرکٹ نے بتایا کہ انہیں کرکٹ دیکھتے اور پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں اور چمپئن ٹرافی کی طرح ورلڈکپ بھی پاکستانی ٹیم کے نام ہوگا۔چاچا کرکٹ اپنے مخصوص انداز ‘جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ اور ‘زور سے بولو زور سے کھیلو’ کے نعروں سے ٹیم اور شائقین کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔